Home / سندھ / محکمہ کھیل سندھ کے تحت "یوم آزادی – معرکۂ حق” اسپورٹس ایونٹس کا آغاز, 300 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت، ایڈیشنل سیکریٹری کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین

محکمہ کھیل سندھ کے تحت "یوم آزادی – معرکۂ حق” اسپورٹس ایونٹس کا آغاز, 300 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت، ایڈیشنل سیکریٹری کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ کھیل سندھ کے زیر اہتمام "معرکۂ حق” کے عنوان سے اسپورٹس ایونٹس کا آغاز ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اسپورٹس افسر اسماعیل شاہ کی میزبانی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ نے شرکت کی۔

ایونٹ میں گرلز والی بال اور بیڈمنٹن کے دلچسپ مقابلے ہوئے، جن کے سیمی فائنل اور فائنل کل (ہفتہ) کو ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 300 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت نے قومی جوش و جذبے کو اجاگر کیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ ایونٹ مادر وطن سے وفاداری اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ تقریب "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے