تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کالعدم تحریک طالبان پاکستان، افغانستان سے پاک فوج پر حملے کرتی ہے- امریکا کا اعتراف

کالعدم تحریک طالبان پاکستان، افغانستان سے پاک فوج پر حملے کرتی ہے- امریکا کا اعتراف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ہنری انشر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس امریکا کا ساتھ دینے کا بہترین موقع ہے، تسلیم کرتے ہیں ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں حملے کرتی ہے۔ واشنگٹن میں سمپوزیم سے خطاب میں ہنری انشر نے پاکستان سے تعلقات کو اہم قرار دیا۔ امریکی قائم مقام نائب معاون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نئی اسٹریٹیجی کے تحت پاکستان پر دباؤ برقرار رکھے گا۔نائب معاون وزیر خارجہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ افغانستان میں "اسٹیٹس کو” پاکستان کے لیے موزوں نہیں، کالعدم تحریک طالبان افغانستان سے پاکستان میں حملے کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے