Home / اہم خبریں / روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کوئٹہ (رپورٹ: ارسلان خان) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی سے قیمتوں پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں- روپے کی قدر میں کمی کے باعث انڈس موٹر کمپنی نے کاروں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ انڈس موٹر کمپنی نے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کم ہونے کے باعث ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے اضافہ کیا ہے۔ جن صارفین نے اکتوبر اور نومبر کے لیے مکمل ادائیگی کردی ہے انہیں گاڑیاں پرانی قیمت پر فراہم کی جائیں گی اور اضافی قیمت کمپنی برداشت کرے گی۔ جن صارفین نے اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے لیے جُزوی ادائیگی کی تھی ان کو اضافی قیمت کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ کمپنی کے جاری بیان کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی سے قیمت پر برے اثرات مرتب ہوئے۔ حکومتی ڈیوٹی اور ٹیکسز، درآمدی لاگت، سی اینڈ ایف، درآمدی پرزہ جات اور مقامی پرزہ جات کے لیے خام مال وغیرہ کی قیمت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ انڈس موٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے لیے ریٹیل سیل کی قیمت کو برقرار رکھنا انتہائی دشوار ہے اس لیے قیمت میں اضافہ مارکیٹ پر منتقل کرنا مجبوری ہے۔ نومبر اور دسمبر کے لیے کرولا کی قیمت میں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک اور آئی ایم وی ویریئرنٹ کی قیمتوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار تک اضافہ ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے