تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے معرکہ سر کرلیا

خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے معرکہ سر کرلیا

پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر پی ٹی آئی نے گیارہ، اے این پی نے تین جبکہ مسلم لیگ ن نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی.خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی واحد قومی نشست پر ایم ایم اے نے کامیابی حاصل کی. پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشت پر متحدہ مجلس عمل کے زاہد اکرم درانی 58 ہزار ؤوٹ لے کرکامیاب جبکہ تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 36 ہزار 900 ووٹ لے کر معرکہ ہار گئے.
صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر جیتنے والوں میں پی کے 7 سوات میں اے این پی کے وقار خان، پی کے 44 صوابی میں تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان، پی کے 53 مردان میں اے این پی کے احمد خان بہادر، پی کے 61 نوشہرہ میں تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک، پی کے 64 نوشہرہ میں تحریک انصاف کے لیاقت خٹک، پی کے 78 پشاور میں اے این پی کی ثمر ہارون بلور، پی کے 97 ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے فیصل امین گنڈہ پور اور پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے آغاز اکرام اللہ گنڈہ پور شامل ہیں

About admin

یہ بھی پڑھیں

دو پاکستانی کھلاڑی امریکہ کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں شامل ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دو پاکستانی نژاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے