ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری ) ٹنڈوغلام حیدر ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ماتلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلوس نکالا اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی اس موقع پر احتجاج میں شریک ملازمین اورنگزیب بھٹی، محمد سلیم چانگ، عبداللہ رند، مظفر گورگیز، وزیر رستمانی سمیت دیگر نے کہاکہ کہ انھیں 5 سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی گٸیں ہیں جسکی وجہ سے انکی معاشی زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے گھروں میں فاقہ کشی کا راج ہے مسلسل احتجاج کے باوجود ارباب اختیار نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا ہے انھوں نے مزید بتایا کہ ٹاٸون انتظامیہ نے ہمارے آڈر کو جعلی قرار دیکر 5 سال سے تنخواہیں روک رکھی ہیں انھوں نے انکشاف کیا کہ سال 2015 میں ٹاؤن کمیٹی ٹنڈوغلام حیدر میں سیکڑوں ملازمن بھرتی کٸے گٸے جن میں ہم بھی شامل تھے جبکہ متعدد ملازمین اپنے اپنے اضلاع میں تعنیاتی کیلٸے تبادلہ کراکر نوکریاں کر رہے ہیں تاہم ہمارے آڈر کو جعلی قراردیکر تنخواہیں روک رکھی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے آڈر کی تحقیقات کرائی جاٸیں اور ہمارا معاشی قتلام ہونے سے بچایا جاٸے-
![]()