Home / اہم خبریں / تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، فن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، فن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ڈنیڈن، (نوپ اسپورٹس) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ ڈنیڈن میں کھیلا گیا جہاں کیویز نے پاکستان کو 225 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بنا سکی تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ہیملٹن اور آکلینڈ کے بعد ڈنیڈن میں بھی کیوی بلے بازوں نے اننگز کا جارحانہ کا آغاز کیا اور پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، حارث رؤف نے ڈیون کنوے کو 7 رنز پر آؤٹ کیا، جس کے بعد کیوی بلے بازوں نے باؤلرز پر رحم نہ کھایا، فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے شاندار پارٹنرشپ بنائی فن ایلن نے صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی جارحانہ باری میں 16 چھکے اور 5 چوکے مار کر پاکستانی باؤلنگ لائن کو بے بس کردیا نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 153 رنز کے مجموعے پر گری، ٹم سیفرٹ 31رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے تیسری وکٹ 174 رنز کے مجموعے پر گری، محمد نواز نے ڈیرل مچل کو صرف 8 رنز پر آؤٹ کیا، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فن ایلن تھے جو 137 رنز بنا کر زمان خان کا شکار بنے کیویز کی نچویں وکٹ 214 رنز کے مجموعے پر گری، مارک چیپمین صرف ایک رن بنا سکے،
مچل سینٹنر نے 4 اور گلین فلپس 19نے رنز بنائے، اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جب کہ شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی حارث روف ایک بار پھر پاکستان کے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دیے، محمد نواز نے 4 اوورز میں 44 اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز 43 رنز دیے پوری اننگز میں پاکستانی بولرز نے اٹھارہ چھکے اور بارہ چوکے کھائے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن ثابت ہوئی۔
قومی ٹیم کے اوپنرز آج پھر ناکام رہے، صائم ایوب صرف 10 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بنے، جس کے بعد محمد رضوان بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور مچل سینٹر کی گیند پر 24 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے پاکستان کی تیسری وکٹ 95 رنز کے مجموعے پر گری، فخر زمان 19 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے اعظم خان بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف 10 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر گلین فلپس کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر واپس لوٹ گئے بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے، وہ 134 رنز کے مجموعے پر اش سودھی کا شکار بنے محمد نواز نے 28 بنائے جب کہ شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم جونئیر ایک رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی پوری ٹیم 20 اوورز پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی اور اس طرح اسے میزبان ٹیم کے ہاتھوں 45 رنز سے شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 16 چھکوں، 5 چوکو سے سجی صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر فن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے