تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خسرہ کے خلاف آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویژن کے زیر اہتمام آگاہی مہم اور واک کا انعقاد

خسرہ کے خلاف آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویژن کے زیر اہتمام آگاہی مہم اور واک کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویژن کے زیر اہتمام خسرہ کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیا گیا- واک میں طالب علموں نے بھرپور شرکت کی اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز شارق اقبال تھے جبکہ صدارت کے فرائض میرپورخاص سٹیزن فورم کے سرپرست اعلی میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ نے انجام دیئے- واک کے اختتام پر آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے ریجنل صدر فیصل خان زئی، شارق اقبال، مرزا مسرور بیگ، وقار میمن و دیگر رہنماؤں نے اساتذہ اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں خسرہ آگاہی مہم کے سلسلے میں 15 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے۔ ہمارا قومی فرض ہے کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد کے لئے محکمہ صحت کے کارکنوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ لیہذا آپ اپنی فیملی میں، محلے میں اور رشتے داروں تک یہ پیغام پہنچائیں اس موقع پر بچوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

دو پاکستانی کھلاڑی امریکہ کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں شامل ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دو پاکستانی نژاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے