Home / اہم خبریں / نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 : کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کو 63 رنز سے ہرادیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 : کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کو 63 رنز سے ہرادیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپر 8 میں کھیلے گئے آخری میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور وائٹس کو 63 رنز سے شکست دیدی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے۔ خرم منظور نے9 چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔عمیر بن یوسف نے3 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد عرفان، محمد عامر خان اور رمیز جونیئر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس کی ٹیم جواب میں16.5 اوورز میں صرف 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔طیب طاہر نے6 چوکوں کی مدد سے36 رنز اسکور کیے۔ احمد شہزاد صرف ایک اور عمراکمل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سہیل خان نے 19 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔دانش عزیز نے 18 غلام مدثر نے 21 اور شاہنواز دھانی نے 24 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ خرم منظور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے