تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں جمعۃالمبارک کو یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منایا گیا

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں جمعۃالمبارک کو یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منایا گیا

کراچی/لاہور/اسلام آباد/کوئٹہ (پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں جمعۃالمبارک کو یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منایا گیا- مساجدوں میں آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کیلئے قراردادیں منظور کی گئیں اور سپریم کورٹ سے اپیل کی گئی آسیہ ملعونہ کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا جائے- اس موقع پر ملک بھر کی مساجدوں میں نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے علماء کرام و مقررین نے کہا کہ آسیہ ملعونہ گستاخ رسول ہے یہ جے آئی ٹی اور دو عدالتوں کا فیصلہ ہے- یہود و نصاریٰ حکومت پر دباؤ بڑھا کر آسیہ ملعونہ کو رہا کرانا چاہتے ہیں- حکومت نے آسیہ ملعونہ کو رہا یا بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کی تو یہ ملک کے آئین اور شریعت سے غداری ہوگی- پاکستان اسلام کا قلعہ اس لئے کہلاتا ہے کہ یہاں عاشقان رسول بستے ہیں اور پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والا نظریاتی ملک ہے-یہود و نصاریٰ پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی اور معاشی سرحدوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں-حکمران بیرونی دباؤ میں نہ آئیں ملک کی عوام حکومت کے ساتھ کھڑی ہے- آسیہ ملعونہ کو رہا کردیا گیا تو پھر ہر گستاخی کرنے والا بیرون ممالک کی نیشنلٹی حاحل کرنے کی کوشش کرے گا- دین اسلام ہمیں حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کیلئے تن من دھن سب کی قربان کرنے کا درس دیتا ہے ،گستاخ رسول کی دین اسلام میں سزا صرف موت ہے اور پاکستان کے آئین میں بھی گستاخ رسول کی سزا موت ہے ،پاکستان کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے- اعلیٰ عدلیہ سے اُمید رکھتے ہیں دو عدالتوں کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسیہ مسیح کو پھانسی کی سزا دیجائے گی ،مقررین کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ،توہین نبی کرنیوالی آسیہ کے خلاف شریعت و آئین کے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا ، ایسے فیصلے سے گریز کیا جائے ،شریعت وآئین کے پاسبان کسی صورت بھی ایسے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرینگے جس سے بیرونی دباؤ اور آئین منافی سززنش نظر آتی ہو ،علماء کرام کا کہنا تھا کہ عدلیہ انصاف پر فیصلہ دیگی تو آئین وعدلیہ کا وقار بلند ہوگا ،گستاخ رسول کیلئے پاکستان کے عوام میں کسی بھی قسم کی ہمدردی نہیں ہے- کمزور اور شریعت و آئین کی سرزنش کرنے والے فیصلوں کو قوم قبول نہیں کریگی- نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرنے والے مقررین و علماء کرام میں قاری محمد بوٹا جت ، پیر سید محمد عرفان شاہ مجددی، سید مولانا زین العابدین شاہ ، قاری محمد غلام مصطفی رضوی ، مولانا ڈاکٹر حمیدالرحمان ، مولانا حافظ محمد طاہر رضا قادری ، مولانا محمد تنویر احمد فاروقی ، مفتی لیاقت حسین گجراتی ، مولانا محمد طاہر اقبال چشتی ، مولانا عطاء الرحمان دھنیال ، قاری محمد علی قادری ،علامہ سجاد باروی ، ڈاکٹر حبیب الرحمان قادری ،علامہ وسیم عباسی ، علامہ شیخ محمد مجتبائی، مرزا ارشد القادری ، قاری امنت علی قادری ، علامہ غلام جیلانی ، علامہ علامہ خالد قادری و دیگر علماء ومشائخ نے ملک بھر کی مساجدوں میں یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم منایا اور عوام میں حرمت رسول کے تحفظ ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ بیدار کیا ،علماء کرام کا کہنا تھا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار ہوکر ناموس رسالت ایکٹ کا تحفظ اور گستاخی کرنیوالوں کو عدالتی طور پر پھانسی کے تختے پر دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ کسی میں جرأت نہ ہوسکے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرسکے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کی جانب سے ایجوکیشن اور ہیلتھ رپورٹرز تنظیموں کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودری اور سیکرٹری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے