کراچی (پریس ریلیز) قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ملک قوم کے خائن آل شریف کی گرفتاریاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں- غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہ ہر سیاسی جماعت اپنے منشور اور اعلانات میں کرپشن کے خلاف بات کرتی نظر آتی ہے مگر جب بھی ان کے خلاف کوئی احتسابی کاروائی کی جاتی ہے تو اسے انتقامی کاروائی قرار دے کر اسے جمہوریت کے خلاف سازش کا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں- گزشتہ ادوار کی لوٹ مار نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے مہنگائی، بے روزگاری اور ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ عوام کی نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں۔ عام عوام کو ریلیف دینے میں موجودہ حکومت کامیاب نہ ہوئی تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے حکومت تیار رہیں- حکمران اپنے کئے وعدوں کی تکمیل میں کوتاہی برتنے سے گریز کرے ورنہ ان کا حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے زیادہ بھیانک ہوگا۔
![]()