Home / اہم خبریں / بھارت انتہا پسند ہندوتوا کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے

بھارت انتہا پسند ہندوتوا کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے

مقبوضہ کشمیر میں اسلامی سکالرز کی گرفتاریوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

عالمی برادری انسانی حقوق کی اس کھلی خلاف ورزی کا راستہ روکے : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ


کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) جنرل سیکرٹری کمالیہ بار سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے انتہا پسند ہندوتوا کے ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر مقبوضہ کشمیر میں اسلامی سکالرز کی گرفتاریاں کررہے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عالمی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور انسانی حقوق کی اس کھلی خلاف ورزی کا راستہ روکے، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں علماء کرام کی گرفتاریاں مذہبی مقامات پر قبضے کی بھارتی مہم کا آغاز ہے، آزادی پسند قائدین کے بعد اب کشمیریوں کی مضبوط آواز کو دبانے کیلئے ممتاز کشمیری مذہبی رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے جو انتہاپسند ہندوتوا کے ایجنڈے کو زبردستی نافذ کرنے کے منظم بھارتی منصوبہ کا حصہ ّہے، جس پرپاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، ا مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پہلے ہی پابندیاں عائد ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے