ریاض (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کے لئے 28 ہزارخواتین نے درخواست دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیور کی 30 اسامیوں کے اشتہارکے جواب میں 28 ہزارخواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔ منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اور مدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔
خواتین ٹرین ڈرائیورز کے لئے اشتہار دینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28 ہزارخواتین کی آن لائن درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14 ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ ان میں سے مزید کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اور انگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔