Home/اہم خبریں/حکومت نے لیپ ٹاپ پر سیلز ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا تھا مگر لیپ ٹاپ پر 8 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن
حکومت نے لیپ ٹاپ پر سیلز ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا تھا مگر لیپ ٹاپ پر 8 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے فلور پر لیپ ٹاپ پر سیلز ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا تھا، لیپ ٹاپ پر 8 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی ویلیوایشن بھی 400 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔
حکومت پاکستان کو پیچھے لے کر جارہی ہے۔ بچہ پڑھے گا تو ملک آگے بڑھے گا۔ میڈیا کے توسط سے حکومت کو پیغام پہنچا رہے ہیں اگلے مرحلے میں حکومت کو خط لکھیں گے اسکے بعد مارکیٹیں بند کر دیں گے آئی فون پر ڈیوٹیز 37 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپے کر دی گئیں ہیں ہیں۔