تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں جے یو آئی متبادل پارٹی طور پر سامنے آئے گی۔ جنرل سیکریٹری جے یو آئی سندھ علامہ راشد سومرو

سندھ میں جے یو آئی متبادل پارٹی طور پر سامنے آئے گی۔ جنرل سیکریٹری جے یو آئی سندھ علامہ راشد سومرو

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے مدرسہ عزیز العلوم میں ختم بخاری شریف کی تقریب منعقد کی گٸی جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد سومرو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم بیرانی روڈ پر واقع مدرسہ عزیز العلوم میں ختم بخاری شریف کی تقریب منعقد کی گئی جے یو آئی سندھ کے جنرل سکیٹری علامہ راشد سومرو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی سندھ میں لسانیت جھگڑے کو پھیلایا جارہا ہے پی پی اور ایم کیو ایم اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سندھ بھر میں کسانوں کے لیے یوریا کھاد کی قلت کی جاتی ہے مہنگائی عروج پر ہے پی پی حکومت بجائے پالیسی بنانے کے یہ بھی ٹریکٹر مارچ کرتے دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس
https://www.nopnewstv.com/the-killers-of-hasnain-shah

انشاءاللہ وفاقی حکومت بھی چند ہفتوں کی مہمان ہے جو جلد ختم ہونے والی ہے ملک کی اہم شخصیات ہماری جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کرنے والی ہے ہم خیال پارٹی سے بھی اتحاد کرسکتے ہے اور سندھ میں جے یو آئی متبادل پارٹی طور پر سامنے آئے گی دوسری جانب تعلقہ جام نواز علی میں بھی علامہ راشد محمود سومرو، مولانا محمد ھاشم، عبدالغفور مینگل اور دیگر علماۓ کرام نے بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راشد سومرو نے کہا کہ اپنے پلیٹ فارم سے اپنے سندھ کے علاقوں میں مظلوم عوام کی مساٸل کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا اور جلد ہی جے یو آئی کا جلسہ جام نواز علی میں بھی رکھا جاۓ گا اس موقع پر جام نواز علی کے سیاسی سماجی شخصیت غلام محمد مری نے اپنی برادری کے سینکڑوں افراد کے ساتھ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے