Home / اہم خبریں / نیو کراچی کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

نیو کراچی کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص پولیس اہلکار ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا اہلکار اپنے والد کے ساتھ پینشن کی رقم نکلوارہا تھا کہ اس دوران واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق واردات میں 30 بور کا پستول استعمال ہوا اور اہلکار کے سینے میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش ضابطے کے کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی جب کہ مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے