Home / اہم خبریں / پانچویں سٹوڈنٹ اولمپکس گیمز میں تھرو بال، باسکٹ بال، رسہ کشی ، جمناسٹک و تائیکوانڈو کے مقابلوں کا کراچی میں آغاز ہوگیا

پانچویں سٹوڈنٹ اولمپکس گیمز میں تھرو بال، باسکٹ بال، رسہ کشی ، جمناسٹک و تائیکوانڈو کے مقابلوں کا کراچی میں آغاز ہوگیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں جاری پانچویں سٹوڈنٹ اولمپکس گیمز میں تھرو بال، باسکٹ بال، رسہ کشی، جمناسٹک اور تائیکوانڈو کے مقابلے آج کھیلے جائیں گے جبکہ روپ سکیپنگ اور سکاٹنگ کے مقابلے 22 جنوری کو منعقد ہونگے، گیمز کی اختتامی تقریب 23 جنوری کو شام چھ بجے منعقد ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ گذشتہ روز کھیلے گئے اے لیول فٹ سال بوائز کے سیمی فائنل مقابلوں میں ابراہیم علی بھائی نے سٹی اسکول ڈی کے کو 4-1 گول سے جبکہ وہیلز کالج بلیو نے سٹی اسکول پی اے ایف کو 5-1 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، فائنل میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چھ روزہ کراچی اوپن بیڈمنٹن چیمپین شپ فار وومن کا کراچی میں آغاز ہوگیا
https://www.nopnewstv.com/badminton-championship-for-women ‎

او لیول بوائر کرکٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں بیکن لائٹ اکیڈمی نے خدیجہ اسکول کو 48 رنز سے اور سٹی اسکول پی اے ایف نے ہیڈ سٹارٹ اسکول کو 20 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، فائنل میچ میں ر سٹی اسکول پی اے ایف نے بیکن لائٹ اکیڈمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اے لیول بوائر کرکٹ کے فائنل میچ میں دیننگ لا نے وہیلز کالج کو چار وکٹوں سے شکست دی، اے لیول گرلز کرکٹ کے فائنل میچ میں سٹی اسکول پی اے ایف نے سٹی اسکول کو نو رنز سے ہرا دیا، او لیول گرلز کے فٹ سال کے فائنل میں لرننگ اسکول نے ایچ آئی اوسمانی کو 9-8 پنلٹی ککس سے شکست دی۔ اے لیول گرلز کے پہلے سیمی فائنل میں آغا خان اسکول نے ہزارہ اسکول کو 3-0 گول سے ہرا دیا، او لیول بوائز فٹ سال کے فائنل میں اسکول پی اے ایف نے ہیڈ سٹارٹ اسکول کو 5-0 گول سے ہرا دیا۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے