کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے ضلع وسطی میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف چومُکھی جنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی ہدایت پر ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیار کار گراں فروشی، ناجائز تجاوزات، غیر مستند ڈاکٹرز اور غیر معیاری ہسپتالوں کے خلاف مسلسل کاروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ ضلع وسطی کو ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ممکنہ طور پر مکمل پاک کیا جاسکے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طُلبا کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے کے عمل کی بھی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو کورونا سے محفوظ رکھا جاسکے، اس سلسلے میں حالیہ کاروائیوں کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اشتراک سے ضلع وسطی کے مختلف زونز میں متعدد غیر مستند ڈاکٹرز اور غیر معیاری ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور متعدد ہسپتالوں اور نجی کلینکس کو سِیل کیا گیا۔
دوسری جانب عوام کو لوٹنے والے گراں فروشوں کے خلاف ضلع وسطی کے ہر زون میں کاروائیاں کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں گراں فروشوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ کئی دکانوں کو سِیل بھی کیا گیا جبکہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں نارتھ ناظم آباد بفرزون، نیو کراچی 7-ڈی میں تجارتی و رہاشی علاقوں میں قائم بڑے رقبوں پر قائم پختہ تعمیرات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ضلع میں پختہ اور عارضی پتھاروں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائیاں جارہی ہیں ان کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کو کے ایم سی، ڈی ایم سی اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کا بھرپورتعاون حاصل ہے۔