کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن ایک عناصر زخمی حالت میں گرفتار دوسرا فرار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد دوسرے سہولت کار کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارے ہیں- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیر آباد ایاز بروہی نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لئے حکمت عملی تیار کرتے ہوۓ انکا قلعہ قمعہ کرنا شروع کردیا دوران کارروائی پولیس کے مقابلے دوران جراٸم پیشہ عناصر زخمی حالت میں پیر آباد پولیس کے شکنجے میں جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزمان میں شامل فراموش ولد زرنوش گرفتار جبکہ فرار ہونے والے محمد امیر کی گرفتاری کے لۓ پیر آباد پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موٹر ساٸیکل اور 3 کلو اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے-
![]()