کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایچ ای سی انٹروارسٹی زون (جی) بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ 2021 کو منعقد ہوئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو 3-0 گیمز سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں پراسیکیوشن سسٹم جرائم پیشہ افراد کو سپورٹ کررہا ہے پیسے لیکر پراسیکیوشن میں جرائم پیشہ افراد کو رعایت دی جاتی ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ https://www.nopnewstv.com/prosecution-system-in-sindh
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل آئی او بی ایم بمقابلہ ہمدرد یونیورسٹی اور آئی بی اے بمقابلہ سلیم حبیب یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ آئی او بی ایم نے ہمدرد یونیورسٹی کو اور آئی بی اے نے سلیم حبیب یونیورسٹی کو 3-0 گیمز سے شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ایچ ای سی انٹروارسٹی زون (جی) بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ 2021، کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو 3-0 گیمز سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور آئی او بی ایم نے ونر ٹرافی حاصل کی۔ رنرز اپ ٹرافی آئی بی اے نے حاصل کی جبکہ ہمدرد یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن کی ٹرافی جیت لی۔