Home / اہم خبریں / افغانستان میں بدترین صورتحال کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ سہیل یعقوب جنرل سہیل پاکستان قومی اتحاد

افغانستان میں بدترین صورتحال کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ سہیل یعقوب جنرل سہیل پاکستان قومی اتحاد

کراچی (نوپ نیوز) پاکستان قومی اتحاد کے سیکریٹری جنرل سہیل یعقوب نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدترین صورتحال کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ امریکہ نے افغانستان کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں اور تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہے، جس کی وجہ سے اقوام متحدہ بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم نہیں کر سکتا۔ او آئی سی افغانستان کو اس سنگین بحران سے نکالنے میں بھرپور کردار ادا کرے، یہ او آئی سی کے لئے اپنی کھوئی ہوئی عزت و وقار بحال کرنے کا شاندار موقع ہے۔ ماضی میں بھی اسلامی ممالک کی بقا و فلاح میں او آئی سی نے کوئی فعال کردار ادا نہیں کیا ہے۔ اس وقت افغانیوں کی حالت زار انتہائی تباہ کن ہے، افغان عوام کو سردیوں میں خوراک، کپڑے اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ تقریبا چار کروڑ افغانی بے یقینی کی کیفیت کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: ریسکیو 1122 کے طرز پر سندھ میں سسٹم مرتب دیا جارہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب
https://www.nopnewstv.com/the-system-is-being

افغانستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں دنیا کا بدترین انسانی بحران ہے۔ معاشی طور پر غیر مستحکم افغانستان کے مغرب میں ہزاروں غریب خاندان اپنے ریوڑ بیچ چکے ہیں اور بڑے شہروں کے قریب عارضی کیمپوں میں پناہ اور مدد کی تلاش میں ہیں۔ مسلم ممالک تمام اختلافات پس پشت ڈال کر، افغانستان کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے متحد ہو جائیں۔ پاکستان قومی اتحاد پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں امریکہ کی جانب سے افغان اثاثے منجمد کرنے کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی کیو آئی کے سیکریٹری جنرل سہیل یعقوب نے مزید کہا کہ افغانستان کی سابقہ حکومت جس عالمی امداد کے سہارے کھڑی تھی وہ طالبان کی آمد سے بند ہو چکی ہے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو امریکہ منجمد کر چکا ہے۔ افغانستان کی کرنسی کی قدر گر چکی ہے جبکہ ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں افغانستان میں ایک ملین بچے بھوک سے مر سکتے ہیں۔ مسلم ممالک ایک ہو کر اپنے اسلامی ملک افغانستان کے لئے آواز بلند کریں اور امریکا پر افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو غیر منجمند کرنے کے لئے زور دیں، تاکہ افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں اور پروجیکٹس کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ اس پیسے کو منجمد کرنا غیر اخلاقی ہے اور تمام بین الااقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ افغان عوام کی مدد کرنا او آئی سی، اقوام متحدہ اور انسانی عالمی حقوق کی تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔ افغانستان میں معاشی مشکلات انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہیں اور مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں جس سے علاقائی اور بین الاقوامی امن متاثر ہوسکتا ہے۔ افغانستان میں بچوں اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد اس وقت تعاون کی منتظر ہے، او آئی سی افغان بحران کے حل کے لئے موثر کردار ادا کر کے ثابت کرے کہ وہ مسلم ممالک کی نمائندہ بننے کا حق رکھتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے