تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ریسکیو 1122 کے طرز پر سندھ میں سسٹم مرتب دیا جارہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب

ریسکیو 1122 کے طرز پر سندھ میں سسٹم مرتب دیا جارہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرشاہ واقعہ کو بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے دھماکہ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سولہ افراد زجمی ہوئے ہیں، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ریسکیو آپریشن جاری ہے جسے جلد آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے ریسکیو 1122 کے طرز پر سندھ میں سسٹم مرتب دیا جارہا ہے اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئیے جلد ریسکیو ادارہ بنا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیمیں کامیاب

https://www.nopnewstv.com/on-the-fifth-day ‎

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی قانون سازی غیر قانونی چیز کو تحفظ دینے کے لئے نہیں ہوتی جو آرڈیننس غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے پیش کیا گیا وہ اس طرح کی تعمیرات کے لئیے نہیں ہے نالہ پر کی گئی تعمیرات، چائنا کٹنگ یا رفاہی زمین پر بنی عمارتوں کو نہیں چھوڑا جائیگا۔ قبل ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے سول اسپتال میں شیر شاہ سانحہ کے زخمیوں سے ملاقات کی، طبی عملے کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں زخمیوں کی تیمارداری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے