Home/اہم خبریں/کرکٹ کے شائقین، اسٹیڈیم آئیں نامور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں اور کرکٹ سے اپنی محبت کا پیغام دیں۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا پیغام
کرکٹ کے شائقین، اسٹیڈیم آئیں نامور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں اور کرکٹ سے اپنی محبت کا پیغام دیں۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا پیغام
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کا آغاز ہوچکا ہے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی پاکستان آمد پاکستان میں انٹرینشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے اہم ہے۔ شائقین کرکٹ سے دلچسپی کا بھرپور مظاہرہ کریں۔ کراچی میں جاری مقابلوں کو دیکھنے کے لئے نوجوان اسٹیڈیم میں آکر یہ میجچز دیکھیں۔ سندھ حکومت نے شائقین کی سہولت کے ہر ممکنہ اقدامات کئے ہیں حکیم سعید گراؤنڈ اور غریب نواز گراؤنڈ پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے انھیں گراؤنڈ تک پہنچنے کے لئے 20 ائر کنڈیشنڈ کوچز کے ذریعے آرام دہ شٹل سروسس کی سہولت حاصل ہوگی، اس کے علاوہ گراؤنڈز میں واش رومز، چیئرز، جنریٹرز، ایمبولنس وغیرہ کی سہولت میسر ہے۔