Home/اہم خبریں/ڈی ایچ اے نیشنل مرد و خواتین باکسنگ چیمپیئن شپ کے لئے سندھ کی ٹیم کا اعلان منتخب ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اصغر بلوچ
ڈی ایچ اے نیشنل مرد و خواتین باکسنگ چیمپیئن شپ کے لئے سندھ کی ٹیم کا اعلان منتخب ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اصغر بلوچ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ نے 38 ویں ڈی ایچ اے نیشنل مینز اور دوسرے نیشنل وومنز ایلائٹ باکسنگ چیمپیئن شپ کے لئے تین روزہ ٹرائلز کے بعد مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے خواتین سندھ کی ٹیم ماریہ رند 48 کے جی‘ گل جبین 51 کے جی‘ اساورہ 54 کے جی‘ مہرین 57 کے جی‘ سارہ 60 کے جی‘ حفصہ 63 کے جی اور ایمن 66 کے جی پر مشتمل ہے۔ مردوں کی سندھ ٹیم کے لئے تابش 48 کے جی‘ معیز خان 51 کے جی‘ عبداللہ 54 کے جی‘ فرید احمد 57 کے جی‘ محمد احسان 60 کے جی‘ نسیم 63 کے جی‘ محمد عمر 67 کے جی‘ عالم زیب 71 کے جی‘ زاہد خان 75 کے جی‘ پارس 80 کے جی‘ اسد 86 کے جی‘ سچل بلوچ 92 کے جی اور یاسر جمیل 92 پلس کا انتخاب عمل میں آیا ہے‘ خواتین کے لئے شازیہ نواب کو مردوں کے لئے انٹرنیشنل سابقہ کھلاڑی عبدالخالق اور محمد امین کو کوچ مقرر کیا گیا ہے، منیجر کے فرائض سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ انجام دیں گے، منتخب ٹیمیں 30 نومبر سے 5 دسمبر تک لاہور میں ہونے والی باکسنگ چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کرے گی۔