Home / اہم خبریں / کراچی میں چاکیواڑہ سے لیاری گنگ وار کے 3 اہم کارندے گرفتار، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور ہینڈ گرںیڈ برآمد

کراچی میں چاکیواڑہ سے لیاری گنگ وار کے 3 اہم کارندے گرفتار، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور ہینڈ گرںیڈ برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کی کارروائی لیاری گینگ وار کے 3 اہم کارندے گرفتار، جدید اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و گرنیڈ برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی ڈاکڑ سمیع اللہ سومرو کا عادی جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات پر ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو جراٸم پیشہ عناصروں کے لۓ خوف کی علامت بن گئے- دوران کارروائی پولیس اہلکاروں نے لیاری گینگ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا- گرفتار ہونے والے ملزمان میں شامل وسیم عرف کاجو ولد مولا بخش، حبیب ولد عبدالغنی، محمد علی عرف محمد سمیر عرف عمر ولد عبدالصمد کے قبضے سے جدید اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 3 ہینڈ گرنیڈ برآمد تینوں ملزمان اسٹریٹ کراٸم، چوری ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ جیسی وارداتوں کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے