تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نئے پاکستان میں بجلی کا ریورس گیئر لگ گیا ضلع بھر کے ایک درجن سے زائد شہر بجلی کی طویل لوڈسیڈنگ کا شکار

نئے پاکستان میں بجلی کا ریورس گیئر لگ گیا ضلع بھر کے ایک درجن سے زائد شہر بجلی کی طویل لوڈسیڈنگ کا شکار

ماتلی( رپوٹ ندیم کشمیری ) ضلع بدین میں عرصہ دراز سے حیسکو میں تعینات بعض اہلکاروں نےنئے پاکستان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی پلاننگ بنارکھی ہے ضلع بدین کے پانچوں ہیڈکوارٹروں ماتلی تلہار ٹنڈوباگو بدین گولارچی سمیت متعدد علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح سےٹھپ ہوگئیں ہیں
گزشتہ کئی روز سے طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی وولٹیج کی کمی زیادہ کے باعث سیکڑوں صارفین فریج، ائیرکنڈیشن، پنکھے، استری، واشنگ مشین انرجی بلب سمیت دیگر قیمتی برقی آلات جل گئے جس سے شہریوں کا لاکھوں روپے کانقصان ہوا ہے۔حیسکو حکام نےاعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 12 گھنٹوں سے بڑھا کر 18 گھنٹوں پر محیط کردیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی نایاب ہوگئی ہے تاہم شہری علاقوں میں رات کی درمیانی شب میں 2 سے صبح 8 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے عوام سخت نالاں ہیں ۔ ماضی قریب درمیانی شب میں اکثر گھروں دکانوں دیگر جگہوں میں رہزنی و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں رونماہوچکی ہیں جبکہ شہری بھی متزکرہ اوقات کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان حال دکھائ دیتے ہیں اکثر علاقوں میں شہری چوری کی وارداتوں کے پیش نظر رات جاگنے پر مجبور ہوگئے جبکہ درجنوں افراد رات کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ذہنی تنائو کا شکار ہیں حیسکو حکام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 100 روزہ پروگرام کو بری طرح سے فلاپ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ایک اطلاعات کے مطابق عرصہ دراز سے سیاسی آشیرباد سے کرسی پر براجمان بعض اہلکارمحکمے کی بدنامی سبب بن رہے ہیں ۔واپڈا ماتلی نے موسم سرما کی آمد سے قبل رات کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ کرنا شروع کردی ہے موسم سرما کی طویل راتوں میں دیہی علاقوں میں اکثر چوری ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں ہوتی ہیں چور رات کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔حیسکو بدین ماتلی سمیت دیگر شہروں میں عرصہ دراز سے تعنیات بعض راشی اہلکار بجلی کی چوری روک تھام کے بجائے اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے طویل لوڈشیڈنگ کا نیاسلسلہ شروع کردیا ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر اور کاروبار سرگرمیاں ماند پڑگئیں ہیں جبکہ ملز کارخانوں کا پہیہ بھی جام ہوکر رہ گیا ہے ملز کارخانوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھی دیہاڑی نہ لگنے کا رونا رورہے ہیں جس سے انکے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑگئے ہیں وزارت توانائ عمر ایوب راشی اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائ عمل میں لائیں اور ہنگامی بنیادوں پر متزکرہ شہروں میں بجلی کے غیر اعلانیہ اور رات کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیکر شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے سے بچائیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے