کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا دوسرا ایڈیشن کروانے کا اعلان کر دیا گیا، کلیوال زلمی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی مقابلے کل (بدھ) سے خیبر پختونخوا میں شروع ہوں گے۔ لیگ کا مین راؤنڈ سترہ ستمبر سےسوات اور خیبر پختونخواہ میں شروع ہوگا، کلیوال زلمی لیگ میں خیبرپختونخواہ کے سات ڈویژن کے پینتیس ڈسٹرکٹس کی چونتیس ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے، پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ کلیوال زلمی لیگ کے بہترین کھلاڑیوں کو مستقںبل میں کوچنگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔