تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے حکومت سالانہ 40 ارب روپے اضافی ٹیکس حاصل کر سکتی ہے۔ ملک عمران

ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے حکومت سالانہ 40 ارب روپے اضافی ٹیکس حاصل کر سکتی ہے۔ ملک عمران

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سماجی تنظیم سپارک نے تمباکو مصنوعات پر ہیلتھ لیوی کی اہمیت اور افادیت پر ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا، ملک عمران احمد، کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ہیڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلتھ لیوی نافذ کرنا ضروری ہے، اس سے محکمہ صحت کو ملک کے لیے درکار آمدنی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے صحت کی لاگت 615 ارب روپے ہے جو کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد ہے۔ پاکستان میں روزانہ 1200 بچے تمباکونوشی میں ملوث ہوجاتے ہیں، سگریٹ پر ہیلتھ لیوی نافذ کرنے سے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے، آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور کینسر، ذیابیطس اور فالج جیسی غیر متعدی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو فوری طور پر ہیتھ لیوی نافذ کرنا چاہیے تاکہ سالانہ 40 ارب ریونیو بچایا جا سکے۔ کاشف مرزا منیجر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اور اینٹی ٹوبیکو ایکٹیوسٹ، اسپارک نے بتایا کہ مجوزہ ہیلتھ لیوی بل ایک سگریٹ کے پیکٹ پر 10 روپے ٹیکس نافذ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس میں اضافہ ایک جیت کی صورت حال ہے کیونکہ یہ صحت عامہ اور حکومت کی آمدنی دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس طرح اکٹھا کیا جانے والا سرکاری محصول صحت اور دیگر عوامی فوائد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صحت کے خسارے کو متوازن کرنے کے لیے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی شہری پہلے ہی ضروری اشیاء پر ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور حکومت صحت کے پروگراموں کے لیے وسائل پیدا نہیں کر سکتی۔ حارث جدون فیلڈ منیجر نے سوال اٹھایا کہ جب 2019 میں، مالی سال 2019-2020 کے بجٹ کے اعلان کے بعد، وفاقی کابینہ نے سگریٹ کے پیک پر طویل انتظار کے ہیلتھ لیوی بل کی منظوری دی اور متعلقہ سرکاری محکمے کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس پر عمل دارمد کروائیں تو بل ابھی تک کیوں رکا ہوا ہے، شمائلہ مزمل بچے اور خواتین کے حقوق کی کارکن کہتی ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انہیں ہیلتھ لیوی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بل کا مسودہ فراہم کرنے میں تاخیر وزارت صحت کی طرف سے ہے۔ سگریٹ پر ہیلتھ لیوی نافذ ہونی چاہیے کیوںکہ تمباکو ہر سال 170،000 سے زیادہ افراد کی جان لے رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے