میرپورخاص/ اسلام کوٹ (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کمشنر میرپور خاص عبدالوحید شیخ کا تھر کول بلاک ٹو کا دورہ، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے کول کی کھدائی کے کام، اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ کی جانب سے 660 میگاواٹ کے بجلی گھر، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ، ڈائریکٹر سائیٹ مرتضی اظہر رضوی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی, تھر ملین ٹری پراجیکٹ اور کھارے پانی سے زراعت اور تھر فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات کے کاموں، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی والے پراجیکٹس کو سماجی ترقی کا بہترین ماڈل قرار دیا- تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپور خاص عبدالوحید شیخ کا، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جميل شیخ کے ہمراہ میگا پراجیکٹ تھر کول بلاک ٹو پر جاری کام کا جائزہ لیا، کمشنر میرپور خاص عبدالوحید شیخ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے کول کی کھدائی کے کام اور اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ کی جانب سے 660 میگاواٹ کے بجلی گھر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں پر ڈائریکٹر سائٹ مرتضی اظہر رضوی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور دسمبر کے مہینے میں نیشنل گرڈ کو بجلی سپلائی کی تیاری کر رہے ہیں، کمشنر کی جانب تھر پارکر تھر ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت بلاک ٹو سمیت تھر میں لاکھوں درخت لگانے والے مشن کو ماحولیات دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے پراجیکٹ تعریف کے حامل ہیں- انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ایک اچھا عمل ہے جوکہ کے کمپنی درخت لگا کر ماحول دوستی والا اعلی کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بائیو سیلائن زراعت کے ذریعے فصل کاشت کرنے والے اہم منصوبے پر کام ہو رہا ہے جوکہ مثالی کام ہے، انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبے کے ذریعے خطے میں ترقی آئے گی اور وہ ترقی کا سبب بنے گی، جبکہ کمشنر میرپور خاص تھر فاؤنڈیشن کے صحت والے شعبے کی نیچے کام کرنے والی ماروی کلینک، تھر فاؤنڈیشن ہسپتال، ماڈل گھر سمیت مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا، اسی موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جميل نے کہا کہ تھر کول منصوبے کے مکمل ہونے سے تھر کی عوام کو فائدہ پہنچے گا اور بجلی کے بحران سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا- دورے میں ایم ایس سول ہسپتال مٹھی ڈاکٹر رشید احمد لاکھیر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے- اس موقع پر کمشنر میرپور خاص عبدالوحید شیخ اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جميل تھر کول بلاک ٹو میں درخت لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا-
![]()