Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل کے ممبران کے ساتھ ساتھ صحافی برادری بھی آرٹس کونسل میں قائم ویکسینیشن سینٹر سے استفادہ کرسکتی ہے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

آرٹس کونسل کے ممبران کے ساتھ ساتھ صحافی برادری بھی آرٹس کونسل میں قائم ویکسینیشن سینٹر سے استفادہ کرسکتی ہے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی پریس کلب، کے یو جے اور پی ایف یو جے کے تمام صحافی آرٹس کونسل میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر سے استفادہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے تمام اراکین فرنٹ لائن ورکرز ہیں، ان کو ویکسین کرانے کی اشد ضرورت ہے، شہر میں قائم دیگر ویکسی نیشن سینٹرز پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے آرٹس کونسل صحافی برادری کو یہ سہولت فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے دفتر کے کارڈ کے ہمراہ آرٹس کونسل آئیں اور اس سہولت سے فائدہ اُٹھائیں، واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گزشتہ 5 ماہ سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ویکسی نیشن سینٹر کے اوقات صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک ہیں، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے صحافی حضرات میڈیا مینیجر آرٹس کونسل کراچی شہلا محمود سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے