تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر 65 سالہ شخص کو ہلاک کردیا

میہڑ میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر 65 سالہ شخص کو ہلاک کردیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب فرید آباد تھانے کی حدود گاؤں سوجھرو میروانی میں ملزمان نے پرانی دشمنی پر گھر میں گھس کر گولیاں مار کر 65 سالہ عمر رسیدہ لیاقت ولد عرس محمد چانڈیو کو زخمی کردیا، زخمی عمر رسیدہ شخص کو ہسپتال لے جاتے ہوۓ راستے میں دم توڑ گیا، لاش تحصیل ہسپتال میہڑ سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا، فرید آباد پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے مقتول کی فریق سے قریبی رشتہ داروں کا تنازعہ چل رہا تھا جبکہ مقتول کو اپنے ہی بھانجے نے قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے مزید تفتیش کر رہے ہیں آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے