تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف سازش ہے، کورونا کے حوالے سے معاملات پاک فوج اور رینجرز کے حوالے کیے جائیں۔ حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف سازش ہے، کورونا کے حوالے سے معاملات پاک فوج اور رینجرز کے حوالے کیے جائیں۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ سال بارشوں میں بہہ جانے والے گلشن معمار نادرن باۓ پاس کے قریب پل کی دوبارہ از سر نو تعمیر کردی گئی از سر نو تعمیر کے بعد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پل کا افتتاح کر دیا ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی رابستان خان، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے، افتتاح کے بعد وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت رہنماؤں نے نادرن بائی پاس کے مقام پر شجرکاری بھی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پچھلے سال بارشوں میں یہ برج متاثر ہوگیا تھا جس کے بعد متبادل رستہ بنایا گیا تھا میں این ایچ اے کی ٹیم کو جلد کام مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آج اس پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے15 کلومیٹر نادرن بائی پاس کی از سر نو تعمیر ہو رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیز اور ہمارے نوجوان وزیر مراد سعید کی وجہ سے سندھ میں روڈوں کا کام بہتر کیا جارہا ہے اسلام آباد سے گھوٹکی تک سفر کرتے تھے تو لگتا تھا امریکا میں سفر کررہے ہیں جب گھوٹکی سے کراچی آتے تھے تو لگتا تھا افریکہ میں سفر کرر ہے ہیں چیئرمین این ایچ اے کی کاوشوں سے سندھ کا روڈ نیٹ ورک مزید بہتر ہوتا جارہا ہے اس سے پہلے 8 ہزار 9 سو ارب سندھ حکومت نے سندھ پر خرچ کیے لیکن پیسوں کا حجم بڑھتا گیا اور سندھ پیچھے جاتا گیا وزیراعظم کے اعلان کے بعد سکھر سے حیدرآباد تک 300 کلومیٹر موٹر وے بننا شروع ہو رہا ہے میرپورخاص سے عمرکوٹ تک چھوٹا روڈ ہوتا تھا جس پر آئے دن حادثات معمول بنے ہوئے تھے لیکن وہ میرپورخاص سے تھرپارکر تک ساٹھ کلومیٹر روڈ بھی این ایچ اے کی جانب سے بنایا جارہا ہے نادرن بائی پاس کو بھی ڈبل روڈ بنانے جارہے ہیں جس سے کراچی کے ٹریفک پر دباؤ کم ہوگا جامشورو کا خونی روڈ جس کا ٹھیکیدار ن لیگ کا امیر مقام ہے جس کی وجہ سے پورے روڈ کا کام رکا ہوا ہے وہ روڈ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے کل کراچی سمیت پورے سندھ میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے بڑے افسوس کی بات ہے شہر کراچی سے پورے ملک کی صنعت کا پیہ چلتا ہے کراچی سے کراچی کے ایک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 30 فیصد ملیر میں 17 فیصد کورونا کا ریشو ہو ایسی طرح دیگر اضلاع میں بھی صورتحال ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں پرنسٹیج مختلف ہے اس حساب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانا چاہیے تھا مگر ایک نادر شاہی فرمان کے ذریعے نادر شاہی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے کراچی کے بند ہونے سے صر ف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی معیشت کا پیہ رک جاتا ہے ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن سے ملک کو کئی سو ارب کا نقصان ہوتا ہے اور ملک پیچھے چلا جاتا ہے مجھے وزیراعلیٰ سندھ اپنے ہوش میں نظر نہیں آئے پچھلے سال بھی سندھ حکومت نے یہی سازش کی تھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے روینیو کم جمع ہوا جس کے تحت این ایف سی میں کم پیسہ دیا گیا جب این ایف سی کے تحت تمام صوبوں میں پیسے کم گئے تو سندھ حکومت نے شور کیا کہ سندھ کے 229 ارب پر ڈاکا لگ گیا نادر شاہی لاک ڈاؤن حکومتی اور پولیس کی بھتہ خوری کے لیے لگایا گیا ہے ماہرین کے مطابق ڈیلٹا وائرینٹ بند جگہ پر پھیلتا ہے سندھ حکومت کے لوگ تو کلفٹن ڈیفینس کے بنگلوں میں رہتے ہیں باقی عوام تو کچی آبادیوں میں رہتی ہے وزیراعظم عمران خان اور این سی او سی کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آمریکہ جیسے ممالک کے مقابلے میں زیادہ محفوظ رہا کافی ملکوں سے ہماری پالیسیز بہتر رہی این سی او سی میں تمام اداروں اور صوبے کے نمائندگان شامل تھے اور وزیراعظم عمران خان اپنی پالیسی سے غریبوں کو لیکر چل رہے تھے سندھ حکومت نے صرف ڈاکٹرز کے کہنے پر لاک ڈاؤن لگا دیا صرف مال پانی جمع کرنے کے لیے یہ لاک ڈاؤن سندھ حکومت کی پاکستان کی معیشت خلاف سازش ہے سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ بند کرکے عام آدمی کو بھی بند کر دیا ہے مراد علی شاہ خود سیہون جاتے ہیں سیکڑوں لوگ موجود تھے کیا وہاں کورونا نہیں تھا سندھ حکومت بتائے کورونا پر لاک ڈاؤن لگ گیا سندھ میں کتوں پر کون لاک ڈاؤن لگائے گا کل سول اسپتال میں ڈاکٹروں کو کتوں نے کاٹ لیا لاڑکانہ میں پانچ سو افراد کو کتوں نے کاٹ لیا ہیپاٹائٹس میں مرنے والوں کی تعداد چار گنا بڑھ چکی ہیں قربانی کی آلائشیں ابھی تک شہر میں موجود ہیں بیماریاں بڑھ رہی ہیں ان کے لیے تو کوئی اقدامات نہیں کیے گئے لاک ڈاؤن صرف زبانی اعلان ہے اور وہ عوام پر تھوپ دیا گیا کورونا کے لیے پانچ ارب رکھے گیے جو لیپس ہوگئے اس سے نہ ویکسین لی گئی نہ وینٹیلیٹر خریدا گیا نہ کوئی بیڈ خریدا گیا سندھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے ہم ساتھ ہیں ویکسین کا عمل تیز کریں ہم ساتھ ہیں ایکسپو سینٹر اس وقت کورونا پھیلاؤ کا مرکز بنا ہوا ہے سندھ حکومت کے ویکسین سینٹر کتوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں این سی او سی کے فیصلوں کے تحت سندھ کے فیصلے ہونے چاہیے کورونا کا معاملہ فوج اور رینجرز کے حوالے کیا جائے تاجر برادری پریشان ہے تاجروں کو گرفتار کرکے ان سے بھتے لیے جارہے ہیں جگہ جگہ چیک پوسٹیں لگاکر پولیس عوام کو تنگ کر رہی ہے سندھ دشمنی اور پاکستان دشمنی نہیں ہونے دیں گے، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملک کے خلاف سازش ہے این سی او سی کے بغیر سندھ حکومت کا کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں، مراد علی شاہ این سی او سی میں جائیں وہاں سے اجازت لیں ہم آُ پ کے ساتھ ہیں دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا حلیم عادل شیخ نے دورے کے دوران سندھ حکومت کے انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر وفاق کا ویکسین بھی وفاق کی لیکن سندھ حکومت انتظامات بھی نہیں کرسکی پینے کا پانی ماسک ایس او پیز سے لیکر کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہزاروں لوگ لائینوں میں لگ کر ویکسین لگوا رہے ہیں سندھ حکومت بتائے کے ویکسین سینٹر کیوں نہیں بڑھائے گئے سینٹرز پر سہولیات کیوں مہیا نہیں کی گئی نادر شاہی فرمان سے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا لیکن عوام کے لیے کوئی سہولت تک موجود نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے