تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں گزشتہ جمعرات کو ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں گزشتہ جمعرات کو ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں گزشتہ جمعرات کو ٹرانسفارمر پھٹنےسے زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا جبکہ بچے کی ہلاکت پر شہریوں نے لطیف آباد رضوی سب ڈویژن پر حملہ کر دیا۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والا 10 سالہ عارفین کراچی کے اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ گزشتہ جمعرات کے روز ٹرانسفارمر پھٹنے سے سے 17 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے جن میں اب تک 6 افراد دم توڑ چکے ہیں۔ بچے کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے لطیف آباد آٹو بھان روڈ پر جگہ جگہ ٹائر جلاکر شاہراہ بلاک کردی جبکہ مشتعل مظاہرین نے حیسکو کے لطیف آباد رضوی سب ڈویژن آفس میں توڑ پھوڑ کی اور دفتر کے ریکارڈ اور فرنیچر کو آگ لگا دی۔ مظاہرے کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے