Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت، پولیس نے لڑکی کے چچا کو حراست میں لے لیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت، پولیس نے لڑکی کے چچا کو حراست میں لے لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں رات گئے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے دوران تفتیش لڑکی کے چچا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق جس پستول سے گولی چلائی گئی اس کا لائسنس لڑکی کے چاچا کے نام پر ہے، پستول لڑکی کے گھر میں آٹے کی بوری سے برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا چاچا اسی عمارت میں نچلی منزل پر رہائش پذیر ہے، لڑکی کا بھائی بھی واقعے کے بعد سے غائب ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پستول کا ٹریگر اتنا سخت ہے کہ لڑکی کے لیے خود چلانا ممکن نہیں تھا، لڑکی کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی لیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 6 میں لڑکی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، متوفیہ کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق نوجوان لڑکی کو سینے پر انتہائی قریب سے گولی لگی، معاملہ غیرت کے نام پر قتل یا خودکشی کچھ بھی ہوسکتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے