Home / اہم خبریں / سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر، کورونا کی پابندیاں پیر سے نافذ، تعلیمی ادارے، ہوٹلز، شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر، کورونا کی پابندیاں پیر سے نافذ، تعلیمی ادارے، ہوٹلز، شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بھی بند رکھی جائیں گی جس کے لیے جمعہ اور اتوار کو محفوظ دن قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے، کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی جبکہ صوبے بھر میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ریسٹورینٹس پیر سے انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں بند ہوں گے اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پیر سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم سندھ میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ان تمام فیصلوں پر پیر سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے