Home / اہم خبریں / کراچی میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کیسز میں اضافہ۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ

کراچی میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کیسز میں اضافہ۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق جولائی سے اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز سامنے آ چکے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں جبکہ لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں لہذا عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کریں کیوںکہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ائیر پورٹ پر آنے والے مسافروں کے کووڈ ٹیسٹ سیمپلز آئی سی سی بی ایس ڈیپارٹ جامعہ کراچی بھیجے جاتے ہیں جبکہ نمونوں پر جنیمک پروفائلنگ کے بعد کووڈ کے ویرینٹ کی جانچ ہوتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے