کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیلنجز ایف سی کپ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں شاداب اسپورٹس اور کراچی فائٹرز کے مابین گرینڈ فائنل میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میڈی کیم زاہد حسین بھٹی تھے۔ شاداب اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، احمد کبیر 90، دانیال آصف 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران حسن خان نے 3 اوورز میں 31 رنز دے کر 2 وکٹیں جبکہ ثاقب خان، دانیال لیاقت اور ذیشان احمد نے 1,1وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں کراچی فائٹرز کی ٹیم دانیال لیاقت کے 79 رنز، ثاقب خان نے 29 رنز بنائے اور نصیر خان 26 رنز کے عوض مقررہ 20 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنا سکی اور 14 رنز سے فائنل ہار گئی۔ عمر فاروق نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ کاشف پٹیل نے 2 اوورز میں 14 رنزکے عوض 2 جبکہ احمد کبیر نے 2 اوورز میں 28 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ جبکہ عمرفاروق کو مین آف ڈی مین قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میڈی کیم زاہد حسین بھٹی نے ہمراہ گروپ میڈیا منیجر جاوید اختر کیانی اور عبدالصمد گابا کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے اپنی خطاب میں کہا کہ میڈی کیم ہمیشہ کھیلوں کو پروموٹ کرتا رہتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ گروپ میڈیا منیجر جاوید اختر کیانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر صمد گابا تھے۔