تازہ ترین
Home / اسلام آباد / جاتی امراد کی پھلن دیوی اور لاڑکانہ کی بے بی جو نفرت کی زبان کشمیر میں استعمال کر رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

جاتی امراد کی پھلن دیوی اور لاڑکانہ کی بے بی جو نفرت کی زبان کشمیر میں استعمال کر رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

اسلام آباد/ کراچی (بیورو رپورٹ) قائد حزب اختلاف سندھ و پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ حلیم عادل شیخ میڈیا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرپشن، تباہ نظام تعلیم، ابتر صحت کی صورتحال، امن امان کی خراب صورتحال ہے، سندھ کی عوام سے بنیادی سہولیات چھینے کے بعد بلاول زرداری کشمیر کی ٹھنڈی ہواؤں میں عوام کو بے وقوف بنانے پہنچے ہوئے ہیں، جاتی امرا کی پھلن دیوی، لاڑکانہ کی بے بی کشمیر پہنچے ہوئے ہیں، جاتی امراد کی پھلن دیوی اور لاڑکانہ کی بے بی جو نفرت کی زبان کشمیر میں استعمال کر رہی ہیں ایسی زبان آج تک کسی نے استعمال نہیں کی ہے۔ ان کو یہ بھی معلوم نہیں ہے ان کے جملوں سے کشمیر کی عوام کو نقصان ہو رہا ہے، بلاول اور مریم سلیکٹڈ کا راگ الاپ رہے ہیں، الحمد اللہ عمران خان کو عوام نے سلیکٹ کیا ہے لیکن یہ ڈفیکٹڈ، رجیکیٹڈ، انفیکٹڈ لیڈر کشمیر میں جاکر کیا گل کھلا رہے ہیں عوام دیکھ رہی ہے۔ عمران خان نے جس انداز سے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اس سے قبل کسی نے نہیں لڑا، الجزیرہ ٹی وی سے لیکر دنیا کے تمام میڈیا ہاؤسز کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگیا ہے، نواز شریف نے 2013 میں برہان وانی کی شہادت کے بعد یونائیٹڈ نیشن میں گئے تھے، ان کے منہ سے کشمیر کے حق میں کوئی ذکر نہیں نکلا، کشمیری رہنماؤں سے ملنے سے بھی نواز شریف نے انکار کر دیا تھا، پھولن دیوی آج کہہ رہی ہے کہ ہم کشمیر کو آزاد کروائیں گے، یہ نہیں بتائے گی جب کشمیر پر ظلم ہو رہا تھا تب آپ کے والد نے مودی کی والدہ کو ساڑھی بھجوائی تھی، ریڈ کارپیٹ لگا کر جاتی امرا میں مودی کا استقبال کیا گیا تھا، نواز شریف، آصف علی زرداری سمیت دیگر نے کبھی بھی کشمیر میں دہشتگردی کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی تھی، بلاول جتنے معصوم نظر آتے ہی اتنی معصوم نہیں ہے، لاڑکانہ سے نکل کر پہاڑوں میں جاکر بلاول بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، صرف ہاتھ ہلانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا ہے، مراد علی شاہ امریکہ بلاول کی نوکری کے لئے بات کرنے گئے ہیں، بلاول بھی ان کے پیچھے جارہے ہیں، مراد علی شاہ کا ہیلی کاپٹر چنگچی رکشا کی طرح چلایا جا رہا ہے، سندھ کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، شازیہ کہتی ہیں بلاول نے منسٹر سے لفٹ مانگ لی تھی، کیا سرکاری جہاز میں کبھی کسی اپوزیشن کے ممبر یا کسی صحافی کو لفٹ دی گئی ہے ؟ بلاول زرداری کی سی وی سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، جس میں بلاول نے لکھا ہے امریکا جو کچھ چاہے ہم کریں گے، زرداری نے 340 ڈرون حملے کروائے تھے بلاول کہتے ہیں میں اس سے بھی زیادہ حملے کرواؤں گا ہر کام میں وائی ناٹ کہوں گا۔ اس بار تاریخ میں پہلی بار ایسا مسلمان لیڈر پاکستان میں آیا ہے جس نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کیا ہے، آج امریکا افغانستان سے بھاگ رہا ہے پی پی والے امریکا کے پیچھے بھاگ رہے ہیں کہہ رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں بلوالو۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سندھ میں تیرہ برس میں 8900 ارب روپے آئے 2000 ارب سے زیادہ کی کرپشن کی گئی، سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، پاکستان کو کس پارٹی نے ٹوڑا ثبوت موجود ہیں، کس نے بنگلا دیش کا سودا کیا تھا، پاکستان کی عوام نے ان کرپٹ، ڈفیکٹڈ، رجیکٹڈ، انفیکٹڈ لیڈرشپ کو چھوڑ دیا ہے، اجمل قصاب کا بمبئی حملوں میں پاکستان کا ہاتھ نہیں تھا جس پر بھارت کے آئی جی نے بیان دیا تھا، لیکن غدار وطن نواز شریف نے ملک دشمن کا ثبوت دیا کہا بمبئی حملوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے، آج اس کی بیٹی پھولن دیوی کشمیری عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہی ہے، اس سے زیادہ کون وطن فروش ہوسکتا ہے، کشمیر کی عوام ان کو پہچانے ملک دشمنوں کو جنہوں نے ہمیشہ کشمیر کا سودا کیا ہے۔ اگر بلاول کشمیر کو بھی سندھ بنانا چاہتے ہیں تو کشمیر کی عوام پہلے آکر سندھ کے حالات دیکھ لیں، کشمیر کی عوام سندھ کے شہروں کا چکر لگالیں کہ بلاول نے کتنی سندھ میں ترقی کروائی ہے، سندھ میں کتوں کو آزاد چھوڑا ہوا ہے عوام کو کاٹ رہے ہیں، عوام کو ایمبولنس تک نہیں ملتی ہے، اسکولوں میں مویشی بندھے ہوئے ہیں، تعلیم، صحت، سمیت عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، پیپلز پارٹی صرف ایشوز پر سیاست کر کے زندہ رہتی ہے، اس دفعہ پانی کی شارٹیج کی وجہ بارشیں کم ہونا تھا۔ سندھ میں فارمولا جس کی لاٹھی اس کی بھینس چل رہا۔ سندھ کے وزرا ٹوپی ڈرامے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ سندھ میں پانی چور سندھ حکومت ہے۔ سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ چل رہی ہے۔ سندھ میں پی اے سی میں اپوزیشن کا کوئی ممبر نہیں۔ مراد علی شاہ ریفرنس ہونے کے باوجود گرفتار نہیں ہوا۔ کشمیر کی مہم میں سندھ کا جہاز استعمال ہو رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے