تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گارڈن ایسٹ آغا خان پارک میں پودے و درخت لگائیں جائیں، جتنا جلدی ہوسکے پارک کو مکمل کرکے عوام کے لئے کھولا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب

گارڈن ایسٹ آغا خان پارک میں پودے و درخت لگائیں جائیں، جتنا جلدی ہوسکے پارک کو مکمل کرکے عوام کے لئے کھولا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی گارڈن ایسٹ آغا خان پارک آمد، ضلعی انتظامیہ اور آغا خان کمیونٹی کونسل گارڈن کے صدر، پیپلز پارٹی کے سردار خان اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے پارک کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے احکامات دیتے ہوۓ کہا کہ پارک میں پودے و درخت لگائیں جائیں جتنا جلدی ہوسکے پارک کو مکمل کرکے عوام کے لئے کھولا جائے۔ شہر کے پارکس کو مزید سرسبز بنایا جائیگا اور پھول اور درخت لگا کر شہر کو سرسبز بنائینگے۔ اس موقع پر ڈی سی انچارج ایسٹ ساجدہ نے بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ پارک کا ایک حصہ جو خواتین کے لئے مخصوص ہے وہ فعال ہے، دوسرے حصے کو جلد مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے