تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عثمان کاکڑ بہترین ساتھی تھے، عثمان کاکڑ بلوچستان کی عوام کی آواز تھے۔ صوبائی وزراء حکومت سندھ

عثمان کاکڑ بہترین ساتھی تھے، عثمان کاکڑ بلوچستان کی عوام کی آواز تھے۔ صوبائی وزراء حکومت سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری عاجز دھامراہ سینٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع پر مقامی ہسپتال پہنچ گئے۔ صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری ہسپتال پہنچے۔ صوبائی وزراء نے عثمان کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ صوبائی وزراء نے مرحوم کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عثمان کاکڑ بہترین ساتھی تھے، جن کے ساتھ ملکر ہم نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔ عثمان کاکڑ بلوچستان کی عوام کی آواز تھے۔ دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہماری اعلیٰ قیادت سمیت ہر کارکن آپکے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے سیفی اسپتال کے 11 منزلہ کارڈیک ونگ کا افتتاح

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) داؤدی بوہرہ جماعت کے سیفی اسپتال میں 11 منزلہ جدید کارڈیک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے