کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے لیئے ایک اور اعزاز، دنیا کی سرفہرست کرپٹو کرنسی ایکسینج کمپنی بائینانس نے وسیم اکرم سے معاہدہ کرلیا، بائینانس دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات کے ڈیجیٹل اسیٹس کی نگران ہے۔ معاہدے کے تحت وسیم اکرم کی نایاب تصاویر چویس جون کو نیلام کی جائیں گی، وسیم اکرم کی نایاب تصاویر کے لیے نیلامی کی بولی چوبیس جون کو ہوگی۔ نیلامی سے وسیم اکرم کے فینز ان کی نایاب تصاویر کے ایکسکلیوزو رائٹس خرید سکیں گے، بائینانس اور بٹ بلیز کے تعاون سے مزید پاکستانی اسپورٹس لیجنڈز کی تصاویر بھی نیلام کرے گی، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئیٹ کیا کہ بائینانس کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے۔ ان نایاب تصاویر سے 1992 ورلڈ کپ کی خوبصورت یادیں جڑی ہیں، وسیم اکرم نے فینز کے نام پیغام پر کہا کہ ان تصاویر کی نیلامی کی بولی پر آپ سب سے ملاقات ہوگی۔