تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایکسز کرکٹ کلب کے تحت انڈر 25 اوپن ٹرائل کا انعقاد جمعرات کو ٹی ایم سی گراؤنڈ میں ہوگا۔ خواجہ احمد مستقیم

ایکسز کرکٹ کلب کے تحت انڈر 25 اوپن ٹرائل کا انعقاد جمعرات کو ٹی ایم سی گراؤنڈ میں ہوگا۔ خواجہ احمد مستقیم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجسٹرڈ ایکسز کرکٹ کلب نے نظر انداز کئے جانے والے کرکٹرز کے لئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کر دیا، ٹرائلز کا انعقاد بروز جمعرات 17 جون 2021 کو سپہر 3 بجے ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ گلبرک میں ہوگا، ایکسز کرکٹ کلب کے صدر خواجہ احمد مستقیم نے ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ نوجوان کرکٹرز قومی شناختی کارڈ یا بے فارم کی دو کاپی اور بلو بیک ڈراپ والی پاسپورٹ سائز دو تصاویر ساتھ لائیں، اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر احمد کو رپورٹ کریں، خواجہ احمد مستقیم کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کا مقصد نظر انداز کئے جانے والے باصلاحیت انڈر 25 کرکٹرز کو ایکسز کرکٹ کلب کے پلیٹ فارم سے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے