Home/اہم خبریں/جھوٹے مقدمات کی وجہ سے 4 ماہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی کا حصہ بنا۔ سمیر میر شیخ
جھوٹے مقدمات کی وجہ سے 4 ماہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی کا حصہ بنا۔ سمیر میر شیخ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ کی اعلی مقدمات کیخلاف اپنی جے آئی ٹی کی پٹیشن کی سنوائی کیلئے سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے، سندھ ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ نے کہا کہ ہمیں آج 4 ماہ ہوگئے ہیں انصاف کی تلاش میں 4 ماہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں سندھ حکومت نے ہم پر دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات بنائے انہوں نے کہا کہ مجھے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا 3 دہشتگردی کے مقدمات مجھ پر بنائے گئے کیونکہ میرا قصور صرف اتنا تھا کہ میں پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی کا حصہ بنا اور میں نے پی پی کی کرپشن لوٹ مار کو بے نقاب کیا انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پہلے صرف ہم کہا کرتے تھے مگر چیف جسٹس نے بھی سندھ حکومت کی کرپشن کی نشاندہی کردی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ سب سے زیادہ نااہل حکومت سندھ حکومت ہے سندھ حکومت ہر محکمے کو چلانے میں فیل ہوچکی ہے دیگر صوبوں کی حکومتیں کام کر رہی ہیں واحد سنڈھ حکومت اپنی جیبیں بھر رہی ہے سندھ میں میمن سسٹم آگیا ہے جوکہ نیا سسٹم ہے اومنی بجاری سسٹم کے بعد میمن سسٹم آگیا ہے یہ سسٹم کینیڈا سے چلایا جارہا ہے اس کا سی ای او مراد علی شاہ، یونس میمن ہے سندھ کا سارا نظام کینیڈا سے چل رہا ہے آج سندھ کا فنکار انیل کپور 1400 ارب کا بجٹ پیش کرنے جا رہا ہے بجٹ میں سندھ کے عوام کو سنہرے خواب دکھائے جائیں گے آخر میں یہ پیسے ان کی جیب میں جائیں گے سمیر میز شیخ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سندھی پوری دنیا میں بدنام ہوگئے ہیں آج ہم پوری دنیا میں گندم چور کے نام سے جانے جاتے ہیں یہ وہی سندھ ہے جہاں صاف پانی نہیں ملتا یہ وہی سندھ ہے جہاں ایک ایمبولینس حکومت نہیں دے سکی 14 سالوں میں ایک بھی ٹرانسپورٹ بس نہیں دے سکی پی ٹی آئی کے ایم این ایز فنڈز سے کراچی کے کونے کونے میں کام ہو رہا ہے مگر سندھ کے نااہل مراد علی شاہ کو کراچی کی ترقی برداشت نہیں ہے ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ کہتے ہیں وفاقی وزیر سندھ پولیس کو بدنام کرتے ہیں ہم نے بدنام نہیں کیا سندھ پولیس کو پی پی نے اپنا نوکر بنایا ہوا ہے، آج میں یہاں سندھ پولیس کی وجہ سے موجود ہوں سندھ پولیس جعلی مقدمات بناتی ہے صحافیوں کو قتل کرتی ہے آئی جی سندھ حوالدار ہیں انہیں وردی کی فکر ہوتی تو ایسے کام نہیں کرتے اگر آئی جی کو شہداء کی وردی کی پرواہ ہوتی تو ان پر کیچڑ نہیں اچھالی جاتی بیل ملنے کے باوجود مجھے سو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ میرے کیس کو مثال بناتے ہوئے سوموٹو لیں میں خود کو پیش کرنے کیلئے تیار ہوں میرے کیس میں ملوث افسران کو لٹکائیں انہوں نے کہا کہ کراچی سے کیوں دشمنی کی جارہی ہے کراچی کو مینڈیٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے کراچی کے ہر کونے مین کچرا ہے کراچی میں صاف پانی نہیں ہے کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مراد علی شاہ بتائیں 14 سالوں میں کراچی کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں کراچی کے بجٹ سے پی پی نے اپنی جائدادیں بنائیں کراچی کے بجٹ سے بڑی بڑی گاڑیاں بنائی اپنی گفتگو کے اختتام میں پی ٹٰی آئی رہنماء سمیر میر شیخ نے کہا کہ مجھے عدالتوں سے امید ہےمجھے امید ہے مجھے عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا۔