کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں غیر جمہوری زبان استعمال ہوئی ہے اسمبلی کے اخلاق قومیت، اخلاص جیسے ناموں کے تقدس کو نقصان پہنچایا گیا ہے- مہاجر قوم کو مخلف ناموں سے نوازا گیا مہاجر وہ قوم ہے جنہوں نے پاکستان کو بنایا جو ملک کے لئے قربانیاں دیتا ہے وہ ملک میں پناہ لینے نہیں آتا ” کیا کہہ رہے ہیں” کیا یہ پیغام عوام تک نہیں جا رہا ہے اس کا ادراج نہیں کہنے والوں کو آپ کو لیڈر برا لگتا ہے اس کی ذات پر تنقید کریں کسی لیڈر کے ساتھ پوری قومیت کو نہ جوڑیں- یہ شہر کیا بد نصیب ہی رہے جائے گا اس صوبے میں بسنے والوں کے لئے کیا سازشیں ہوتی رہیں گی؟ ہم میں اتنا شعور ہونا چاہیے کہ ہم لوگوں کی سازش کو سمجھیں- لوگوں کے فون آرہے ہے مجھے احتجاج کے لئے- ان سے اپیل ہے پرامن رہیں ہمیں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے- غصہ شائد کسی آنے والی لسٹ کا ہوگا شائد پی پی رہنما غصہ کسی اکاؤنٹ کا نکال رہے ہیں- مہاجر آپ سے سوال کرتا ہے کہ پی پی پی کی لیاقت آباد کی تقریر کو مانے یا آج اسمبلی پر پی پی پی کا موقف مانیں؟ کسی لیڈر کی بدکاری اور غلط فیصلے کی ذمہ دار قوم نہیں ہے نہ زبان ٹھیک تھی نہ دماغ ٹھیک لگ رہا تھا ان ہی نفرتوں کی باتوں سے فتنہ ہوتا ہے- آج بہت تکلیف پہنچی ہے آج بات جو کی گئی وہ انفرادی بات تھی وہ اجتماعی بات نہیں تھی لیکن اسکی مذمت نہیں کی گئی یہ قابل فکر ہے-
![]()