Home / اہم خبریں / بینکاک میں موبائل ایکسپو 2018 کی چار روزہ ایگزیبیشن کا قاعدہ آغاز ہوچکا ہے یہ نمائش 30 ستمبر تک جاری رہے گی

بینکاک میں موبائل ایکسپو 2018 کی چار روزہ ایگزیبیشن کا قاعدہ آغاز ہوچکا ہے یہ نمائش 30 ستمبر تک جاری رہے گی

بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف) بینکاک میں کوئین سیریکت ایگزیبیشن سینٹر میں "موبائل ایکسپو 2018” کے نام سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے موبائل کی مشہور کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگا رکھے ہیں اور اپنے برانڈ اور پیکجز کو متعارف کروا رہے ہیں- ان موبائل کمپنیوں میںiPhone ، Samsung، oppo ، Huawei ، vivo ، Sony ، Nokia اور تھائی لینڈ کے اپنے مشہور موبائل برانڈز کی کمپنیاں بھی شامل ہیں جہاں پر گاہکوں کے لئے تعارفی اور ڈسکاونٹ والی کم قیمتوں پر خوبصورت اور جدید سمارٹ موبائل فون دستیاب ہیں- ایگزیبیشن میں موبائل اسیسریز ، لیپ ٹاپ ، ہینڈ فری اور کھانے پینے کے سٹالز بھی لگے گئے ہیں۔ جبکہ سیلرز لڑکیاں لڑکے مختلف رقص کرکے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہے ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پہلے دن اس نمائش میں شرکت کی اور موبائل فون کی خریداری میں دلچسپی لی جبکہ مہنگے موبائل کی تمنا رکھنے والوں کی تو گویا عید ہوگئی کہ ان کو جدید ماڈل کم قیمت پر دستیاب ہیں-اس نمائش کا سلسلہ ابھی تین دن اور چلے گا جس میں ویک اینڈ کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد کے شریک ہونے کی توقع کی جا رہی ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے