Home / اہم خبریں / کراچی میں پی آئی بی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی- ایک منشیات فروش گرفتار

کراچی میں پی آئی بی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی- ایک منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری ایک سماج دشمن عناصر گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج، تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں اہلکاروں نے سماج دشمن عناصروں کا قلعہ قمعہ کرنا شروع کردیا- کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ملزم شیدا ولد سیف الملوک کے قبضے سے 1050 گرام اعلٸ نسل کی چرس برآمد- ملزم زہریلے دھندے کو کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت دے رہا تھا ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ابتدائی تفتیش میں ملزم نے عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے