تازہ ترین
Home / اسلام آباد / کینڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل، کینیڈین ہائی کمشنر کی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

کینڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل، کینیڈین ہائی کمشنر کی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کینیڈین ہائی کمشنر نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ‏کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر گفتگو ہوئی جبکہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردِعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات اسلاموفوبیا کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور میں نے بطور وزیر خارجہ اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے