تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور بڑی کاوش ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور بڑی کاوش ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

روالپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور بڑی کاوش ہے، اس ضمن میں پولیو ورکرز کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کرسٹوفر ایلیس نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کرسٹوفر ایلیس نے کہا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بھی کامیاب مہم چلائی، پاک فوج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا، پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایا، پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاک فوج نے انسداد کورونا مہم بھی جاری رکھی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور بڑی کاوش ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے