تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مظفر گڑھ میں اسکول وین میں سیلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 سے زائد شدید جھلس گئے

مظفر گڑھ میں اسکول وین میں سیلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 سے زائد شدید جھلس گئے

مظفر گڑھ (بیورو رپورٹ) مظفر گڑھ میں اسکول وین میں سیلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 سے زائد شدید جھلس گئے۔ مظفرگڑھ میں واقع چوک قریشی کے قریب اسکول وین میں سیلنڈر دھماکا ہوا جس میں 20 سے زائد اسکول کے بچے سوار تھے ، جھلسنے والے کئی بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی کے لیے پہنچ گئی تھیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے حادثے کے ذمہ دار وین ڈرائیورر کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ مسافر بسوں میں گیس سیلنڈر پر پابندی کے باوجود مظفر گڑھ میں بلا خوف اس کا استعمال جاری ہے- ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے گیس سیلنڈر کے استعمال پر کوئی ایکشن نہ لینے کی وجہ سے ہولناک حادثہ پیش آیا۔ صوبائی وزیر اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے سیلنڈر پھٹنے سے بچوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے مظفر گڑھ میں افسوس ناک واقعے میں جاں بحق بچوں کے والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور جھلسنے والے بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے