Home / اہم خبریں / کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کا وکلاء کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا الزام- وکلاء کے ساتھ پیش آنے والا واقع حقائق کے برعکس ہے- وکلاء کا موقف

کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کا وکلاء کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا الزام- وکلاء کے ساتھ پیش آنے والا واقع حقائق کے برعکس ہے- وکلاء کا موقف

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کا سینئر وکلاء پر تشدد اور فائرنگ۔ وکلاء کا سٹی تھانے کے اندر اور باہر دھرنا جاری۔ ضلعی انتظامیہ کی تجاویزات کیخلاف کارروائی- تجاویزات کے خلاف کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے گاڑیوں کے ٹائر سے ہوا نکال دی- بلدیہ پلازہ کے سامنے گاڑیاں پارک کرنے پر وکلاء اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا- تنازعے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کو کام سے روک دیا گیا، وکلاء اور ضلعی انتظامیہ کے افراد گتم گھتا- اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے ثنیہ صافی نے وکلاء کے خلاف سٹی تھانے میں درخواست دیدی- درخواست میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش- درخواست میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے سینئر وکلاء کو نامزد کیا گیا ہے- ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے خلاف وکلاء بھی بڑی تعداد میں سٹی تھانے پہنچ گئے- ضلعی انتظامیہ اور وکلاء کے درمیان مذاکرات جاری، وکلاء کو گرفتار کئے جانے کا امکان-
جبکہ نمائندہ نوپ نیوز نے جب وکلاء سے اس واقعے کے بارے میں پوچھا تو
وکلاء کا کہنا تھا کہ اسننٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کا وکلاء کے ساتھ پیش آنے والا واقع حقائق کے برعکس ہے
اسٹنٹ کمشنر سٹی نے وکلا کی گاڑی کے ٹائر برسٹ کیے تھے جس پر بدمزگی پیدا ہوئی- اسٹنٹ کمشنر سٹی کو وکلاء نے تجاوزات کے خلاف کاروائی سے نہیں روکا بلکہ غیر قانونی اقدام سے روکا گیا تھا، ہم قانون و آئین کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں نہ کہ قانون تھوڑنے پر- وکلاء نے ہمیشہ قانون و آئین کی حکمرانی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جو کہ ریکارڈ پر موجود ہیں- وکلاء اور اسننٹ کمشنر سٹی کے درمیان واقع کو حقائق کے برعکس بیان کیا گیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے