کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں سندھ بھر کی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سید طارق شاہ مرکزی چیئرمین (آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ)، سید شہزاد اختر (پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن)،حیدر علی (آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی)، جہانزیب حسین (فرینڈز پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن)، سردار ملک (آل پرائیویٹ اسکول ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن)، ناصر زیدی (پاکستان اکیڈمک کنسورشیم)، عامر مرتضی (پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ)، اختر آرائیں (آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن سندھ)، علیم قریشی (آل پرائیویٹ اسکولز الائنس)، قاضی عبدالقادر (وائس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن)، انجینئر منور حمید (کراچی پرائیویٹ اسکول فیڈریشن)، محمد عمر (ایجوکیشنل فرینڈ آف پرائیویٹ اسکولز)، سید معراج (اورنگی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن)، تائید ڈاکٹر نجیب میمن (پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حیدرآباد)، تائید چوہدری فضل حق (حدید ڈسٹرکٹ ملیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن) کے علاوہ تائید میڈم شہناز الھدی (یونائیڈ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ) نے شرکت کی اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں سے متعلق متفقہ لائحہ عمل تیار کیا گیا اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی معاملات طے کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ میں بھی پرائمری اور ایلیمینٹری کی فزیکل کلاسز کے لئے فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام کلاسز کے امتحانات لازمی طور پر لینے کے لیے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول بھی جاری کیا جائے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے تمام لازمی و اختیاری مضامین کا بھی طلباء سے امتحان لئے جائیں اور تعلیمی اداروں کے لیے واضح اور دوٹوک پالیسی کا طریقہ اختیار کیا جائے جبکہ والدین کے نام پر تعلیمی اداروں اور محکمہ تعلیم کی تذلیل کرنے والے مفاد پرست عناصر کے خلاف سخت نوٹس لے کر تعلیم دشمن عناصر کا مکمل طور پرقلہ قمہ کیا جائے انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولز کے اسٹاف کی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔